Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / میرے مکتوب پر بروقت توجہ نہیں دی گئی: ہنمنت راؤ

میرے مکتوب پر بروقت توجہ نہیں دی گئی: ہنمنت راؤ

حیدرآباد۔/20جنوری، ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی جانب سے روہت ویملا کی خودکشی پر کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے ہنمنت راؤ کا مکتوب پیش کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد سینئر کانگریس لیڈر نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت فروغ انسانی وسائل ان کے مکتوب پر بروقت کارروائی کرتی تو دلت طالب علم اپنی جان نہیں گنواتا۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پی ہنمنت راؤ نے کہا کہ انہوں نے نومبر 2014ء میں یہ مکتوب یہ لکھا تھا لیکن اب تک اسے کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ سمرتی ایرانی کو میرا مکتوب اس وقت یاد آیا جب مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ نے بھی انہیں ایک مکتوب روانہ کیا۔ اگر حکومت بروقت کارروائی کرتی تو شاید صورتحال کچھ اور ہوتی۔

 

سمرتی کی غلط بیانی: احتجاجی طلباء
حیدرآباد۔/20جنوری، ( پی ٹی آئی) روہت کی خودکشی پر احتجاج کررہے طلباء قائدین نے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے بیان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ احتجاجی طلباء نے کہا کہ سمرتی ایرانی نے دہلی میں جو پریس کانفرنس کی اور جو بیان دیا وہ بالکلیہ غلط ہے۔آج یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی طلباء نے سمرتی ایرانی کا علامتی پتلا بھی نذر آتش کیا۔

TOPPOPULARRECENT