Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / میرے وزرا پر دھاوے ہوسکتے ہیں : کجریوال

میرے وزرا پر دھاوے ہوسکتے ہیں : کجریوال

نئی دہلی 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کے ساتھ ٹکراؤ کی ایک اور صورتحال میں چیف منسٹر دہلی راوند کجریوال نے آج ادعا کیا کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے ان کے کابینی رفقا منیش سیسوڈیا اور ستیندر جین کے خلاف بھی دھاوے کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے دفتر وزیر اعظم کے نا معلوم ذرائع کے حوالے سے کہا کہ یہ دباو ڈالا جا رہا ہے کہ منیش سیسوڈیا اور ستیندر جین کے خلاف بھی دھاوے کرتے ہوئے کوئی مواد حاصل کیا جائے ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئیٹس میں کہا کہ دفتر وزیر اعظم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دھاوے منیش سیسوڈیا اور ستیندر جین کے خلاف کئے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میںدباؤ بنایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہی سی بی آئی نے دہلی سیکریٹریٹ پر دھاوے کئے تھے جو چیف منسٹر کے سکریٹری راجیندر کمار کے خلاف تھی ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ مودی جو کرنا چاہیں کرلیں سچائی ‘ ہمیشہ سچائی ہے اور سچائی ہمارے ساتھ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT