Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / میرے گھر والے تمام مذاہب کا مساوی احترام کرتے ہیں۔ رشی کپور

میرے گھر والے تمام مذاہب کا مساوی احترام کرتے ہیں۔ رشی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے ممتاز اداکار رشی کپور نے کہاکہ ان کی خاندان والے ہمیشہ ’’ بہت سکیولر‘‘ رہنا پسند کرتے ہیں‘ اور تمام مذاہب کا مساوی احترام بھی کرتے ہیں۔

مذکورہ اداکار سوشیل میڈیا پر ایماندارانہ رائے کے لئے مشہور ہیں نے ٹوئٹر صارفین کے پوسٹ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے رشی کپور کی مسلم دشمنی کے متعلق سوالیہ انداز میں لکھا کہ’ اگر تم لوگوں کو اس قدر مسلمانو ں سے نفرت ہے ۔

کیوں تم ہندوستانی ان تمام بڑے ممالک کو جاکر دولت کماتے ہو۔تم مفاد پرست ہو‘‘اور دوسرے ٹوئٹ میں نے لکھا کہ’’ تم کیا سمجھتے ہوآر کے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں؟تم لوگوں نے ا س طرح کا تقابل کس طرح کرسکتے ہو؟۔

اس کے جواب میں رشی کپور نے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ یہ الزامات جھوٹے اور تکلیف دہ ہیں۔ ہمارا خاندان تمام مذاہب کا مساوی احترام کرتا ہے‘‘۔ فلموں کے میدا ن میں رشی کپور میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اگلی فلم ’’102ناٹ اؤٹ ‘‘میں دیکھائی دیں گے۔

مذکورہ فلم سومیا جوشی کے گجرات ڈرامے سے متاثرہوکر بنائی گئی ہے‘ جس میں امتیابھ بچن102سال کی عمر کے شخص کا کردار نبھائیں گے وہیں رشی ان کے 75سالہ معمر بیٹے کے کردار میں نظر ائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT