Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میر عالم تالاب دوبارہ لبریز ‘ زو میں پانی داخل

میر عالم تالاب دوبارہ لبریز ‘ زو میں پانی داخل

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر میں آج شام ہوئی شدت کی بارش کے نتیجہ میں میر عالم تالاب کی سطح ایک بار پھر لبریز ہوگئی اور یہاں سے پانی زو پارک میں داخل ہوگیا ۔ چار دن قبل ہوئی بارش کے نتیجہ میں بھی میر عالم علاقہ میں زیادہ پانی جمع ہوگیا تھا اور میر عالم تالاب سے پانی زو پارک میں داخل ہوگیا تھا ۔ اس کی وجہ سے زو سفاری کو بند کردیا گیا تھا ۔ اس وقت یہاں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ آج بھی بہادر پورہ منڈل میں سب سے زیادہ 92.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آج بھی میر عالم تالاب کی سطح مکمل ہونے کے بعد پانی بہنے لگا اور یہ زو پارک میں داخل ہوگیا ۔ گذشتہ دنوں پانی داخل ہونے کے بعد یہاں تمام سہولتوں کو معمول پر لانے کی کوششیں ابھی چل ہی رہے تھیں کہ آج ایک بار پھر پانی زو پارک میں داخل ہوگیا ۔ کہا جارہا ہے کہ میر عالم تالاب کی سطح مکمل ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کا کوئی مستقل نظم نہیں ہے جس کی وجہ سے شدید بارش کی صورت میں یہ مسئلہ پیدا ہو رہا ہے اور اطراف کے علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔ زو پارک کے آس پاس کے علاقوں میں کئی مقامات سے بھی پانی جمع ہونے کی شکایات ملی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT