Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میر پور میں بارش اور طوفانی ہوائیں ، شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں تاریکی

میر پور میں بارش اور طوفانی ہوائیں ، شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں تاریکی

میرپور ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ۔ 20 ایشیاء کپ کے آغاز کے موقع پر طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش کے نتیجہ میں شیر بنگلہ اسٹیڈیم تاریکی میں ڈوب گیا اور دلچسپ کھیل کو خطرہ لاحق ہوگیا ۔ شایقین کی بے پناہ دلچسپی کے سبب شدت سے اس میچ کا انتظار کیا جارہا تھا لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طوفانی ہواؤں اور بارش نے شایقین اور منتظمین کی امیدوں پر پھانسی پھیرنے کا کام انجام دی ہے ۔ بوندا باندی کے آغاز کے ساتھ ہی منتظمین نے پچوں پر پلاسٹک چادریں بچھانا شروع کیا تھا لیکن طوفانی ہوائیں ان چادروں کو اڑالے گیئں ۔ طوفانی ہواؤں اور بارش کے درمیان ٹیلی ویژن کمنٹیٹرس اور کھلاڑی سائبانوں کا سہارا لینے پر مجبور ہوگئے ۔ ہواؤں کے دوران برقی سربراہی مسدود ہوجانے کے سبب روشنیوں سے چکاچوند شیر بنگلہ اسٹیڈیم تاریکی میں ڈوب گیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ایک انتہائی بہترین عصری ڈرینیج سسٹم ہے جو 2014 ء کے دوران کھیلے گئے ٹی ۔ 20 فائینل میں اس وقت دیکھا گیا جب شدید بارش کے سبب 45 منٹ کی تاخیر سے کھیل کا آغاز ہوا تھا اور اس مختصر وقفہ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنالیا گیا تھا ۔ تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ کھیل نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں ٹروفی کی حصہ دار ہوں گی ۔ دونوں ہی ٹیمیں کل ہندوستان روانہ ہوں گی ۔ جہاں منگل سے ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT