Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / میزائل تجربہ پر شمالی کوریا کی وضاحت

میزائل تجربہ پر شمالی کوریا کی وضاحت

سیول، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج کہاکہ اس نے کل درمیانی سے لمبی دوری تک حملہ کرنے والی ایک نوتعمیرشدہ میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے ۔شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے اس بات کی اطلاع دی۔ کے سی این اے کے مطابق یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی قیادت میں کیا گیا ۔ اس میزائل تجربہ کا مقصد بڑے پیمانہ پر نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔کم نے امریکہ پر غیرنیوکلیائی صلاحیت والے ممالک پر دھونس جمانے کا الزام لگایا اور وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ حقیقت کو نہ بھولے کیونکہ اس کا بیشتر حصہ شمالی کوریا کی میزائل کی حملہ کرنے کی صلاحیت کے اندر آتا ہے ۔شمالی کوریا نے کل راجدھانی پیونگ یانگ سے شمال مغرب میں واقع کوسونگ علاقہ سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT