Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / میزائل شکن نظام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں: امریکہ

میزائل شکن نظام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں: امریکہ

واشنگٹن۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں تعینات میزائل شکن نظام ’ تھاڈ‘ سے چین کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام ’تھاڈ‘کو شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کیلئے دفاعی اقدامات کے طور پر تعینات کیا ہے ۔ اس سے چین کیلئے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا،ہم نے چین کے ساتھ ہوئی بات چیت میں واضح کر دیا ہے کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، یہ کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس خطے میں دیگر کوئی طاقت کا مظاہرہ نہیں ہو رہا ہے ۔

 

شام کے مشرقی غوطہ صوبے میں
جنگ بندی پر اتفاق: روس
ماسکو۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی غوطہ صوبے میں 20 مارچ تک جنگ بندی پر اتفاق برقرار ہے۔ روس صدر بشار الاسد کو شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کیلئے حمایت دیتا رہا ہے اور حکومت مخالف باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرتا رہا ہے ۔ برطانیہ کی بنیاد پر نگرانی ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ لڑاکا طیارے نے باغیوں کے قبضے والے غوطہ علاقے پر کم از کم پانچ فضائی حملے کئے اور فوج نے منگل کو راکٹ کے ساتھ بمباری بھی کی۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ باغیوں اور حکومت کی حمایت والی سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ اگرچہ بمباری کی شدت اور دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے ۔روسی ویب سائٹ نے کہا کہ مشرقی غوطہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں ہوگی جو 6 مارچ سے شروع ہو گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT