Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / میزائیل سربراہی کیلئے ہند۔ اسرائیل سمجھوتہ پر دستخط

میزائیل سربراہی کیلئے ہند۔ اسرائیل سمجھوتہ پر دستخط

وزیراعظم مودی کے دورہ سے قبل دفاعی صنعتی تاریخ کا بڑا معاہدہ
یروشلم۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے باہمی فوجی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ہندوستان کو عصری میزائیل دفاعی نظام کے آلات و اوزار کی سربراہی کیلئے تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کیا ہے۔ اسرائیل کی  ایرواسپیس مصنوعات اب 1.6 ارب امریکی ڈالر کے ایک بڑے کنٹراکٹ کے تحت ہندوستانی فوج کو اوسط فاصلہ تک زمین سے فضاء میں وار کرنے والے عصری میزائیل سسٹمس فراہم کریں گی۔ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) نے کہا کہ وہ مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ہندوستانی طیارہ بردار جہاز کیلئے مزید طویل فاصلاتی فضائی اور میزائیل دفاعی نظام سربراہ کرے گی۔ اس کمپنی نے گذشتہ روز جاری کردہ بیان میں اس معاملت کو اسرائیلی دفاعی صنعتوں کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا۔ اس معاہدہ کو کابینہ نے فروری میں منظوری دی تھی اور وزیراعظم نریندر مودی کے اس سال جولائی کے دوران کئے جانے والے دورہ اسرائیل سے قبل مکمل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT