Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / میزائیل کامپلکس حیدرآباد کو عبدالکلام سے موسوم کرنے کا فیصلہ

میزائیل کامپلکس حیدرآباد کو عبدالکلام سے موسوم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 24 اگسٹ ۔ (پی ٹی آئی ) میزائیکل کامپلکس حیدرآباد کو بہت جلد ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائیل کامپلکس، سے موسوم کیا جائے گا ۔ اس کامپلکس میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیباریٹری (ڈی آر ڈی ایل ) اڈوانسڈ سسٹمس لیباریٹری ( اے ایس ایل ) اور ریسرچ سنٹر ایماریٹ ( آر سی آئی ) واقع ہیں۔ ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میزائیل کامپلکس حیدرآباد کے نام کی تبدیلی کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالکلام نے اپنی خود نوشت سوانح حیات میں لکھا تھا کہ ’’آر سی آئی کی تخلیق و اختراع میری زندگی کا غالباً انتہائی  باعث اطمینان تجربہ ہے ۔ میزائیل ٹکنالوجی میں کمال ومہارت کے اس مرکز کے قائم کرنے پر مجھے ایسی ہی خوشی کا احساس ہوتا ہے جیسے کسی کمھار گِلساز ) کو معمولی دُنیوی مٹی کو خوبصورتی کے لافانی شاہکار کی شکل دینے پر بے پناہ خوشی کااحساس ہوتا ہے ‘‘۔ واضح رہے کہ آر سی آئی کے قریب ایک رہائشی کیمپس میں جہاں ڈاکٹر عبدالکلام کئی سال رہائش پذیر تھے اُس ماہ کے اوائیل میں ان کا ایک کانسہ کا مجسمہ نصب کیا گیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT