Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میزبان شائقین کا مہمان فٹبال ٹیم پر حملہ

میزبان شائقین کا مہمان فٹبال ٹیم پر حملہ

باستیا۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ فٹبال لیگ میں میزبان شائقین  نے میدان میں داخل ہوکرمہمان کھلاڑیوں پرحملہ کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا۔باستیا کے شائقین کے ایک گروہ نے میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اس حصے میں قدم رکھا جہاں لیون کے کھلاڑی  وارم اپ ہورہے تھے ، اس کی وجہ سے میچ 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔ میچ وقفے پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا، اس موقع پر بھی شائقین کا ایک جتھا میدان میں داخل ہوا جس پر میچ ختم کردیا گیا۔
ہندوستان کو وکٹوریہ کے خلاف شکست
نئی دہلی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی انڈر 17 ورلڈ کپ ٹیم کو لیزبن میں آج کھیلے گئے مقابلے میں پرتگال کی ٹیم وکٹوریہ ڈی سیتوبل کے خلاف 1-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ یہ مقابلہ دراصل ہندوستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ضمن میں ایک سنہری موقع ہے جس میں قومی فٹبال ٹیم نے کافی بہتر مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے آغاز میں ہندوستانی ٹیم نے اپنا غلبہ دکھایا لیکن 16 ویں منٹ میں میزبان ٹیم نے پہلا گول کرتے ہوئے سبقت حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT