Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / میزورم میں بیف پارٹی، مرکزی المیہ کیخلاف احتجاج

میزورم میں بیف پارٹی، مرکزی المیہ کیخلاف احتجاج

بیف سے تواضع، کھانے کے حق کو محدود نہ کرنے کا مطالبہ
آئیزال ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ذبیحہ کے مقصد سے مویشیوں کی خریدی و فروخت پر مرکز کے امتناع کیخلاف میزورم میں مقامی افراد نے احتجاج کے طور پر ’’بیف پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا، جس میں شرکاء کی بڑے جانور کے گوشت سے تیار شدہ لوازمات سے تواضع کی گئی۔ ’’بیف بینکویٹ‘‘ کے منتظمین نے جو ’’زولیفے‘‘ سے موسوم ایک سوشیل نیٹ ورک گروپ سے کہا کہ عوام کو انکی خواہش کے مطابق کھانے کے حق سے محروم کرنے مرکز کی کوشش کیخلاف یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔ زولیفے گروپ کے ایک رکن مفاہوانہار نے وناپا ہال کے روبرو شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم اپنے پسندیدہ ترین لذیذ بیف کھارہے ہیں۔ آپ ہم پر اپنا اعتقاد مسلط نہ کیجئے‘‘۔ اس تقریب کے دوران کئی پلے کارڈس بھی لہرائے گئے تھے جن پر ’’ہمارا اختلاف قبول کیجئے یا ہماری مزاحمت کی توقع کیجئے‘‘۔ ’’بیف پر امتناع۔ مذہبی ہٹ دھرمی، تاریخی جہالت اور تہذیبی فسطائیت‘‘ اور ’’خدا کیلئے ہمیں بیف کھانے دیجئے‘‘۔ جیسی عبارتیں درج تھیں۔ اس دوران مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو بھی آج یہاں پہنچے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT