Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / میزورم کے وزیر صحت لال تھنزارا مستعفی

میزورم کے وزیر صحت لال تھنزارا مستعفی

ایزوال ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) گورنر میزورم لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نربھئے شرما نے آج ریاستی وزیر صحت لال تھنرار کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جنہوں نے اپوزیشن کی جانب سے مالی مفادات کیلئے سرکاری عہدہ کے بیجا استعمال کا الزام عائد کئے جانے پر استعفیٰ دیدیا تھا ۔ لال تھنزارا جو کہ چیف منسٹر لال تھنوالا کے چھوٹے بھائی ہیں۔ وزارتی عہدہ کے ساتھ کانگریسی رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھی کل استعفیٰ پیش کردیا تھا ۔ اپوزیشن کا یہ الزام ہے کہ تھنرار نے ایک تعمیراتی کمپنی سن شائین اوورسیز کے حق میں جانبداری سے کام لیا تھا اور کروڑہا روپئے کے تعمیراتی کنٹراکٹ دینے کے عوض کمپنی کے 21 فیصد حصص (4.76 لاکھ شیر) حاصل کرلئے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن کا یہ بھی الزام ہے کہ لال تھنزارا نے اپنی کمپنی ایچ پی فوڈس کے ذریعہ محکمہ سماجی بہبود کو پروٹین سے بھرپور بسکٹس کی سربراہی کیلئے 22.35 کروڑ روپئے مالیتی کنٹراکٹ حاصل کرلیا تھا ۔ تاہم ریاستی وزیر نے کل اپوزیشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT