Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / میسابھارتی کے شوہر کے نام تازہ سمن جاری

میسابھارتی کے شوہر کے نام تازہ سمن جاری

نئی دہلی  ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے آج 10 ہزار روپئے کا جرمانہ آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی کے شوہر شیلیش کمار پر عائد کیا کیونکہ وہ ایک ہزار کروڑ روپئے کے مبینہ بے نامی اراضی سودوں اور ٹیکس سے بچنے کی کوشش کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے مقررہ تاریخ پر حاضر ہونے سے قاصر رہے تھے۔ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد کی دختر میسا بھارتی نے بھی کل اسی مقدمہ میں محکمہ انکم ٹیکس کے اجلاس پر حاضری نہیں دی تھی چنانچہ دونوں کے نام محکمہ انکم ٹیکس نے تازہ سمن جاری کرچکے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس اس جوڑے سے مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں مزید تفتیش کرنا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT