Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / میسا بھارتی پر سمن کی عدم تعمیل پر 10 ہزار روپئے جرمانہ

میسا بھارتی پر سمن کی عدم تعمیل پر 10 ہزار روپئے جرمانہ

ٹیکس چوری کیس میں 12 جون کو شخصی حاضری کا تازہ سمن ۔ آج بھارتی کے شوہر سے پوچھ گچھ

نئی دہلی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آج آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی ایم پی بیٹی میسا بھارتی پر سمنوں کی عدم تعمیل کی پاداش میں 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور 1,000 کروڑ روپئے کی مبینہ بے نامی اراضی معاملتوں اور ٹیکس چوری کیس میں اپنی تحقیقات کے سلسلے میں انھیں تازہ سمن جاری کردیئے۔ میسا بھارتی کو آج اس کیس کے تحقیقاتی عہدہ دار کے روبرو حاضر ہونا تھا، لیکن عہدیداروں نے بتایا کہ وہ نہیں آئیں۔ چنانچہ تحقیقاتی عہدہ دار نے انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 131 کے تحت سمن کی عدم تعمیل پر ان کے خلاف 10,000 روپئے کی پنالٹی عائد کردی اور اس ضمن میں انھیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی۔ انھیں اب 12 جون کو حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کیس میں محکمہ کے سوالات کے جواب اُن کے مجاز کسی نمائندہ نے نہیں دینا ہے بلکہ خود میسا بھارتی کو دینے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ سمن کے ذریعہ میسا کو آج شخصی طور پر حاضری کیلئے اور بعض نجی مالی دستاویزات کے ساتھ تحقیقات سے تعاون کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا میسا بھارتی نے اپنی عدم حاضری کیلئے محکمہ کو کوئی وجوہات بتائیں یا انھوں نے اپنی نمائندگی کیلئے کسی وکیل کو بھیجا، جسے محکمہ نے مسترد کردیا؟ میسا بھارتی کے شوہر شیلیش کمار کو بھی یہی کیس میں محکمہ نے آنے والے کل طلب کیا ہے۔محکمہ چاہتا ہے کہ اس جوڑے سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے کیس میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے۔ اسی سلسلے میں ٹیکس عہدیداروں نے گزشتہ ماہ کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی تھی۔ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیش کمار اگروال جو مبینہ طور پر میسا بھارتی اور دیگر سے جُڑا ہے، اسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 22 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT