Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسرم پلے گراؤنڈ، عباس یونین نے ٹائٹل جیتے

میسرم پلے گراؤنڈ، عباس یونین نے ٹائٹل جیتے

…  لٹل اسٹار کپ فٹبال ٹورنمنٹ  …
میسرم پلے گراؤنڈ، عباس یونین نے ٹائٹل جیتے
حیدرآباد ، 6 جون (ای میل) لٹل اسٹار کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں میسرم پلے گراؤنڈ اور عباس یونین ایف سی نے ترتیب وار انڈر 12 اور انڈر 14 کے خطابات جیت لئے ہیں۔ گزشتہ روز انڈر 12 فائنل کا فیصلہ ٹائی بریکر میں 3-2 سے ہوا جبکہ میسرم پلے گراؤنڈ اور حیدرآباد گلوب اکیڈیمی دونوں ٹیمیں ریگولیشن ٹائم میں کوئی گول نہیں بنا پائیں۔ میسرم ٹیم کے گول کیپر مسعود نے گول پوسٹ میں شاندار مظاہرہ پیش کیا اور ٹورنمنٹ کے بسٹ گول کیپر کا ایوارڈ پائے۔ حیدرآباد گلوب اکیڈیمی کے ڈیفنڈر سید جنید الدین کو بسٹ ڈیفنڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انڈر 14 ٹورنمنٹ میں عباس یونین ایف سی نے حیدرآباد گلوب بوائز کو واحد گول سے ہرایا جبکہ ضیاء نے میچ کے آخری لمحہ میں اہم ترین گول اسکور کیا۔ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانوں میں مسرز سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی، سید محمود قادری کارپوریٹر، سید حیدر علی چیئرمین جسارت گروپ آف ایجوکیشن، دستگیر خان سکریٹری سعیدآباد کلب، جی ایم یزدانی عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال کوچ، منظور خان سکریٹری سوشل اسپورٹنگ کلب، شمیم احمد سابق نیشنل فٹبالر، احمد علی منیجر او یو فٹبال ٹیم شامل ہیں۔ خالد انچارج ٹورنمنٹ رہے جبکہ سید خالدالدین چیف پروموٹر حیدرآباد گلوب ٹیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وہاب انصاری سکریٹری حیدرآباد گلوب نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT