Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / میسور دھماکہ کی کیرالا اور آندھرا پردیش دھماکوں سے مماثلت

میسور دھماکہ کی کیرالا اور آندھرا پردیش دھماکوں سے مماثلت

صورتحال پر سدارامیا کا غور ، کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی
میسورو۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک پولیس نے میسور کی ایک عدالت کے احاطہ میں ہوئے حالیہ کم شدت کے ایک دھماکے کو قبل ازیں کیرالا اور آندھرا پردیش میں ہوئے دھماکوں کے مماثل قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس (داخلی سلامتی ) نیلا منی این راجو نے چیف منسٹر سدا رامیا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے بعد کہا کہ آندھرا پردیش کے چتور اور کیرالا کے کولم میں ہوئے دھماکوں سے میسور دھماکہ کی بڑی حد تک مماثلت پائی گئی۔ چیف منسٹر سدا رامیا جو اپنے بیٹے کی گزشتہ ہفتہ موت کے بعد دوبارہ کام پر رجوع ہوئے ہیں ، اس مسئلہ پر غور کیا۔ بعدازاں نیلامنی راجو نے کہا کہ ان تمام تین دھماکوں میں پریشر کوکرس کا استعمال کیا گیا اور ایک ہی طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ وزیر داخلہ پرمیشور ، چیف سیکریٹری اروند جادھو اور دیگر سینئر عہدیداروں نے میسورو دھماکے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ یکم اگست کو میسور عدالت کے بیت الخلاء میں ہوئے اس دھماکے کی تاحال کسی بھی تنظیم نے کوئی بھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس دھماکے میں کم سے کم 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT