Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی اور رونالڈو میں بہترین کون کی بحث نے شہری کی جان لے لی

میسی اور رونالڈو میں بہترین کون کی بحث نے شہری کی جان لے لی

ممبئی۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی پولیس نے دنیا کے بہترین فٹبالر سے متعلق بحث کے بعد اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں کے درمیان کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے حوالے سے بحث چھڑگئی کہ دونوں میں سے کون سا کھلاڑی بہترین ہے۔ پولیس انسپکٹر کرن کباڈی نے کہا کہ 21 سالہ مائیکل چکواما کے خلاف 34 سالہ اوبینا ڈرومچکوا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوںہفتے کی رات ڈرومچکوا کی سالگرہ منانے کیلئے ممبئی میں جمع ہوئے تھے۔بعدازاں اتوار کی صبح بحث چھڑی اور قتل کا یہ واقعہ پیش آیا۔ انسپکٹر نے کہا کہ دونوں نائجیرین باشندے فٹ بال کھلاڑیوں کے بارے میں بحث کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT