Friday , May 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی نے شاندار ’فری کک‘ کے بعد کیا میڈیا کا بائیکاٹ

میسی نے شاندار ’فری کک‘ کے بعد کیا میڈیا کا بائیکاٹ

ڈرگ سے متعلق دعوؤں پر خفگی کا اظہار ۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میں کولمبیا کو 3-0 سے ہرانے پر ارجنٹینا کی مہم میں سدھار

سان یوان (ارجنٹینا) ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی نے شاندار ’فری کک‘ اسکور کی جب کہ ارجنٹینا نے اپنی بگڑی ورلڈ کپ کوالیفکیشن مہم کو گزشتہ روز کولمبیا کے خلاف درست پٹری پر ڈال دی، اور پھر اسٹار کھلاڑی نے ایک ٹیم ساتھی کی جانب سے ڈرگ استعمال کرنے کے دعوؤں پر میڈیا کا بائیکاٹ کردیا۔ بارسلونا کے ماسٹر کھلاڑی میسی کولمبیا والوں کے مقابل 3-0 کی فتح میں اپنے غیرمعمولی انداز میں کھیل رہے تھے، جس میں اُن کی 10 ویں منٹ میں 30 گز سے لگائی گئی فری کک شامل ہے، جس کے بعد لوکاس پراتو اور انجل ڈی ماریا کو گول اسکور کرنے میں مدد کی۔ اس جیت نے ارجنٹینا کو براعظم جنوبی امریکا میں کوالیفائنگ کی دوڑ میں بہتر موقف میں لاکھڑا کیا ہے۔ بعدازاں میڈیا کے روبرو میسی نے سارے ارجنٹینا اسکواڈ کے ساتھ کھڑے ہوکر کہا کہ کھلاڑی میڈیا کیلئے لب کشائی نہیں کریں گے کیونکہ ٹوئٹر پر ایک جرنلسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فارورڈ ایزیکوئل لاویزی کو کیمپ کے درمیان تمباکو نوشی کے مقام پر دیکھا گیا ہے۔ ارجنٹینا کیپٹن میسی نے کہا: ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیا کیلئے لب کشائی نہیں کریں گے، جس کی وجہ آپ بخوبی جانتے ہو۔‘‘

چلی نے یوراگوئے کو شکست دے دی
دریں اثناء ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ایک دیگر میچ میں چلی نے یور گوائے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے میچ میں یور گوائے کی ٹیم نے پہلا گول میچ کے 16 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی ، چلی کی ٹیم نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 44 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد 59 ویں منٹ میں چلی نے دوبارہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری 2-1 کر لی۔ یورگوائے کی ٹیم دوسرے گول کے بعد دبائو میں آ گئی جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 75 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کر دیا۔ یوراگوائے کے کھلاڑی مقابلے کے دوران مزید گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT