Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی پر عائد 4 مقابلوں کی پابندی ختم

میسی پر عائد 4 مقابلوں کی پابندی ختم

زیورخ ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے ارجنٹیناکے اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر عائد چار مقابلوں کی پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں  میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔لیونل میسی نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر فیفا کی اپیل کمیٹی نے ناکافی ثبوت پر پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ختم کردیا۔میسی ایک میچ کی پابندی بھگت چکے ہیں اور اپیل کے بعد باقی تین میچوں کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ میسی پر الزام تھا کہ چلی کے خلاف ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں انہوں نے امپائر کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ ریفری اور عہدیداروں کی رپورٹ کے تناظر میں ارجنٹینا کے اسٹار پر پابندی عائد کی تھی۔پابندی کے باعث میسی بولیویا کیخلاف کوالیفائر کامیچ نہیں کھیل سکے تھے اور اس میچ میں ارجنٹینا کو شکست ہوئی تھی لیکن اب وہ باقی کوالیفائنگ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT