Saturday , May 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی پر 4 مقابلوں کی پابندی‘ ارجنٹینا کو بولیویا کیخلاف شکست

میسی پر 4 مقابلوں کی پابندی‘ ارجنٹینا کو بولیویا کیخلاف شکست

زیورخ ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ارجنٹینا کی ٹیم کپتان لیونل میسی پر پابندی کے چند گھنٹے بعد ہی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں بولیویا کے خلاف  2-0 کی شکست سے دوچار ہو گئی۔میچ عہدیدار سے بدتمیزی پر ارجنٹینا کے لیونل میسی پر چار بین الاقوامی مقابلوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے سبب وہ ورلڈ کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔میسی سے محروم ارجنٹینا کی ٹیم بولیویا کے خلاف بے دانت کی شیر نظر آئی اور 12 ہزار فٹ کی بلندی پر کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فطری کھیل پیش کرنے میں کافی دقت پیش آئی۔ میچ کی ابتدا سے ہی بولیویا نے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور 31 ویں منٹ میں جوآن کارلوس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز میں مارسیلو مارٹنز نے برتری کو دگنا کر کے ارجنٹینا کے شائقین پر سکتہ طاری کردیا۔ اس شکست کے بعد ارجنٹینا اب براہ راست ورلڈ کپ تک رسائی نہیں کر سکے گا۔ ارجنٹینا کی ٹیم کو برازیل، یوراگوئے اور وینے زوئلا کے خلاف میچ میں بھی میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جس سے ارجنٹینا کی ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو بڑا دھکہ لگا ہے لیکن ارجنٹینا فیفا کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتا ہے۔دریںاثناء برازیل نے لگاتار آٹھویں فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پانچ مرتبہ کی چیمپیئن نے نیمر، فلپ کوٹنہو اور ارسیلو کے گول کی مدد سے پیراگوئے کو 3-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔علاوہ ازیں یوراگوئے کو پیرو کے خلاف 2-1 سے حیران کن شکست نے بھی برازیل کی راہیں ہموار کیں جس کے اب بھی چار میچ باقی ہیں اور اسے باقی ٹیموں پر نو نشانات کی برتری حاصل ہے۔ سنتیاگو میں کھیلے گئے میچ میں چلی کی ٹیم وینے زوئلا کو 3-1 سے شکست دے کر نشانات کے جدول میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT