Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کا ریکارڈ گول ۔ ارجنٹینا نے وینیزویلا کو ہرایا

میسی کا ریکارڈ گول ۔ ارجنٹینا نے وینیزویلا کو ہرایا

فوکس بورو ( امریکہ ) 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے لیونل میسی نے اپنے 54 ویں بین الاقوامی گول کے ساتھ ریکارڈ مساوی کرلیا جبکہ ان کی ٹیم نے کوپا امریکہ کے ایک مقابلہ میں وینیزویلا کے خلاف 4 – 1 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ رونالڈو نے میچ کے 60 ویں منٹ میں اس ٹورنمنٹ میں اپنا چوتھا گول اسکور کیا اور ارجنٹینا کیلئے اب تک سب سے زیادہ بین الاقوامی گول اسکور کرنے والے گیبرائیل باٹسٹوٹا کے دیرینہ ریکارڈ کو مساوی کرلیا ۔ میسی نے میچ میں بہترین مظاہرہ بھی کیا اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کیلئے بھی گول کے مواقع پیدا کئے ۔ انہوں نے گونزالو ہیکوئین کیلئے بہترین موقع فراہم کیا جنہوںنے دو گول کئے ۔

TOPPOPULARRECENT