Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کا شاندار مظاہرہ ، بارسلونا فاتح

میسی کا شاندار مظاہرہ ، بارسلونا فاتح

میڈرڈ۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) لیونل میسی کے شاندار 2 گول کی بدولت بارسلونا نے لالیگا کے مقابلے میں الاوس کے خلاف 2-0 کی کامیابی حاصل کی جبکہ پریمیئر لیگ کی دو مضبوط ٹیموں بورن ماوتھ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میں کھیلے گئے مقابلے میں میزبان ٹیم نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز سے کرتے ہوئے تیرہویں منٹ میں برتری حاصل کر لی، ٓٹھ منٹ بعد مانچسٹر سٹی کے گیبرئیل جیزز نے گول بناکر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔میچ کا دوسرا ہاف ایکشن اور سنسنی سے بھرپور تھا، اختتامی لمحات میں رحیم اسٹرلنگ کے گول نے مانچسٹر سٹی کو دو ایک سے کامیابی دلا دی تاہم ریفری نے مڈفیلڈر کو ضرورت سے زیادہ جشن منانے پر میدان سے باہر بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT