Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کا ننھا مداح مرتضیٰ نقل مکانی کرنے پر مجبور

میسی کا ننھا مداح مرتضیٰ نقل مکانی کرنے پر مجبور

اسلام آباد ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پلاسٹک بیگ سے تیار کردہ ارجنٹینا کی جرسی سے مقبولیت پانے والے لیونل میسی کے پانچ سالہ پرستار مرتضیٰ احمدی کا خاندان مشکلات کا شکار ہو گیا جس نے طالبان کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز فونس اور خطوط کے بعد پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ میسی نے انٹرنیٹ پر تفصیلات دیکھنے کے بعد اپنے کمسن پرستار کو جرسی بھی بھیجی تھی لیکن اب مرتضیٰ کے والد محمد عارف احمدی نے کہا ہے کہ ان کا خاندان لگاتار دھمکی آمیز فون کالز اور خطوط کے بعد افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گیا ہے اور اب وہ پاکستان منقل ہوگئے ہیں۔ پلاسٹک بیگ پہنے مرتضیٰ احمدی کی تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا ئی تھی اور اسی بنا پر میسی نے اس بچے کے لئے اپنی دستخط شدہ جرسی اور فٹبال سمیت متعدد تحائف ارسال کئے تھے۔ اس بچے کے والد محمد عارف احمدی نے کہاکہ وہ بہتر زندگی کی امید میں پاکستانی شہر کوئٹہ منتقل ہوگئے ہیں کیونکہ افغانستان میں ہمارے لیے زندگی مصائب پر مبنی تھی۔میرا خاندان افغانستان نہیں چھوڑنا چاہتا تھا لیکن دھمکیاں مزید سنگین ہو رہی تھیں۔ عارف نے مزید کہا کہ انھیں خدشہ تھا کہ ان کے بیٹے مرتضیٰ کو اغوا کیا جا سکتا ہے۔ یہ خاندان پہلے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوا لیکن یہاں رہن سہن کے مہنگے اخراجات کی بنا پر وہ کوئٹہ منتقل ہو گیا۔ عارف نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ بیچ کر اپنے بیٹے اور دیگر اہل خانہ کی زندگی کو تحفظ دینے کے لئے افغانستان چھوڑا ہے۔ واضح رہے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے میسی سے مرتضی کی ملاقات کی کوششیں کی ہیں اور مرتضیٰ کو ہنوز یقین ہیکہ وہ میسی سے ضرور ملیں گے۔

TOPPOPULARRECENT