Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کو گلوب ساکر ایوارڈ

میسی کو گلوب ساکر ایوارڈ

دبئی ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بارسلونا اور ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے بہترین ٹیم اور بہترین کھلاڑی کا ساتواں گلوب ساکر ایوارڈ جیت لیا۔ تقریب میں  میسی ارجنٹینا سے براہ راست دبئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایوارڈز کا حصول ہمیشہ ہی بہترین ثابت ہوتا ہے لیکن کوئی ٹیم ہی اسے ممکن بناتی ہے اور اس اعتبار سے 2015  بہت شاندار رہا۔ رواں سال بارسلونا نے پانچ بڑے خطابات حاصل کئے جن میں اسپینش لیگ،کوپا ڈیل رے ،چیمپئنز لیگ،یورپین سوپر کپ اور کلب ورلڈ کپ کے اعزازات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو یہ ایوارڈ دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT