Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی شادی میں شکیرا کی عدم شرکت

میسی کی شادی میں شکیرا کی عدم شرکت

بارسلونا ۔22 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام ) بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو نے اپنی گلوکارہ اہلیہ شکیرا کے ساتھ ارجنٹیناکے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔ میسی کو بتایا گیا کہ شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ  میسی کی ہونے والی دلہن  انٹونیلا روکوزو بنی ہیں جن کے شکیرا کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔
باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے فٹ بال ٹرائل
نئی دہلی۔22  مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) کی رہنمائی میں ممتا ماڈرن اسکول وکاس پوری میں 29  اور30 مارچ کو اوپن فٹ بال ٹرائل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے باصلاحیت فٹ بال کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔اسکول کی پرنسپل پلوی شرما کے مطابق منتخب ہونے والے کھلاڑی ممتا سائ اسکیم کا حصہ ہوں گے ۔قابل ذکر ہے کہ ممتا ماڈرن دہلی کا چمپئن اسکول ہے جس نے ملک کو سنیل چھیتری جیسا بین الاقوامی کھلاڑی اور کپتان دیا ہے ۔ یہ اسکول دہلی کا واحد ایسا اسکول ہے جس نے بین الاقوامی سبرتو کپ ٹورنمنٹ جیت لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT