Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی ہیٹرک ، لالیگا میں بارسیلونا کو ریال میڈرڈ پر سبقت

میسی کی ہیٹرک ، لالیگا میں بارسیلونا کو ریال میڈرڈ پر سبقت

میڈرڈ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طیونل میسی کی ہیٹرک نے لالیگا سیریز میں بارسلونا کو ریال میڈرڈ کے مقابلہ چار پوائنٹس آگے بڑھادیا جبکہ اوسمین ڈبیلے نے پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے مقامی حریفوں اسپانیول کو 5-0 سے شکست دینے میں مدد کی ۔ قبل ازیں میڈرڈ نے اپنے معطل شدہ کھلاڑی کرسیانو رونالڈو کی غیر حاضری اور گاریتھ بیل کی طرف سے بعض بہترین مواقع گنوادینے کی قیمت ادا کی کیونکہ وہ حالیہ عرصہ میں متعارف لیوینٹ کے ہاتھوں 1-1 پر گھریلو ڈرا کیلئے افسوسناک انداز میں مجبور ہوگئے تھے ۔ دوسری طرف بارسلونا نے اپنے ابتدائی موسم کے فیلڈ کے باہر کے تمام مسائل کے باوجود اس ضمن میں کوئی غلطی نہیں کی ۔ اونسٹو والورڈے کے کھلاڑی نے لالیگا کے تین ابتدائی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیا ۔ میسی کی قیادت میں بہترین مظاہرہ کی راہ ہموار کی گئی لیکن ان کے اوپنر کو بھی قیمت پر انحصار کرنا پڑا جب انہوں نے ایوان راکیٹک کی طرف سے آنے والے گیند کو غلط انداز میں کھیلا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT