Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے مانچسٹر کو ہرایا

میسی کی ہیٹ ٹرک، بارسلونا نے مانچسٹر کو ہرایا

پیرس، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی زبردست ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو چمپئنز لیگ میچ میں پیپ گارڈیولا کی مانچسٹر سٹی ایف سی کے خلاف 4-0 کی شاندار جیت دلا دی، وہیں ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے پیے سوئاڈھوون کو 4-1سے شکست دی۔ گارڈیولا کے واپسی کے اہم میچ میں میسی نے فرنانڈنھو کی سلپ پر 17ویں منٹ میں پہلا گول داغا اور پھر مقابلے میں گول کیپر کلوڈیو براوو کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو اور گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔میسی نے 69 ویں منٹ میں تیسرا گول کرنے کے ساتھ ہی یوروپین چمپئن شپ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ برازیلی کھلاڑی نیمار نے بارسلونا کیلئے چوتھا گول کیا اور ٹیم کو 4-0سے جیت دلا دی۔ اسپینی کلب کی یہ تین میچوں میں تیسری جیت ہے اور وہ گروپ سی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مانچسٹر سٹی اس سے 5 پوائنٹس پیچھے 4 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT