Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کی 4 مئی کو فیفا میں حاضری

میسی کی 4 مئی کو فیفا میں حاضری

زیورخ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹیناکے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی چار مئی کو فیفا کے زیورخ میں واقع ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوں گے جہاں ان پر چار میچوں کی معطلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوگی۔ اگرچہ ریفریز کی جانب سے اس واقعے کی رپورٹ نہیں کی گئی تاہم ارجنٹینافٹ بال اسوسی ایشن نے میسی کے خط کے ساتھ درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ میسی اے ایف اے کے وکلاء کے ساتھ سزا میں کمی کیلئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT