Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو ، پولیس عہدیدارکی عدالت میں طلبی

میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو ، پولیس عہدیدارکی عدالت میں طلبی

دبئی۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات میں ایک پولیس عہدیدار کو اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو بنانے پر عدالت نے طلب کر لیا۔ پولیس عہدیدار  نے دسمبر میں موبائل فون ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ پر میسی کے پاسپورٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہیں عدالت میں طلب کیا گیا۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا تھا کہ ‘میں اس پاسپورٹ کو جلا دوں یا واپس رکھ دوں’۔ پولیس عہدیدار پر میسی کی پرائیویسی میں مداخلت کا الزام ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں مذاقاً یہ ویڈیو بنائی اور اسے بنانے سے قبل فٹبالر کے باڈی گارڈ سے اجازت بھی لی تھی۔ارجنٹینا اور بارسلونا کے فارورڈ گلوب سوکر ایوارڈ میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرنے دبئی گئے تھے۔ یاد رہے کہ دنیا کے بہترین فٹبالر قرار دیے جانے والے میسی دبئی میں 2020 میں ہونے والی ایکسپو کے عالمی سفیر بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT