Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کے گردے کی پتھری کا علاج

میسی کے گردے کی پتھری کا علاج

میڈرڈ ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیونل میسی گردے کی پتھری سے چھٹکارہ پانے کیلئے زیرعلاج ہیں، جس نے ارجنٹینا کے سوپراسٹار کو ڈسمبر میں کلب ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رکھا، بارسلونا نے یہ اعلان کیا ہے۔ پانچ مرتبہ کے ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کو کل اور آج مختلف ٹسٹ سے گزرنا پڑے گا تاکہ گردے کے مسائل کی تشخیص ہوجائے۔ میسی کی چہارشنبہ کو میدان پر واپسی متوقع ہے جب بارکا کی کوپا ڈیل رے سیمی فائنل سکنڈ لیگ میں والنشیا سے مسابقت رہے گی۔
انگلش پریمیر لیگ: مانچسٹر سٹی ناکام
لندن ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش پریمیر فٹبال لیگ میں لیسٹر نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ ایورٹن نے اسٹوک سٹی کو ہرایا جبکہ سوانسی اور کرسٹل پیالس کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اتحاد اسٹیڈیم میں لیسٹر اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ یکطرفہ رہا۔ پریمیر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان لیسٹر نے میزبان ٹیم کو 3-1 گول سے ہرایا۔ کرسٹل پیالس اور سوانسی کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ کرسٹل پیالس کے ڈین نے دوسرے ہاف میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا۔ پریمیر لیگ کے ایک اور میچ میں اسٹوک سٹی کو ایورٹن کے مقابل تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT