Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / میسی کے ہم شکل جیل جانے سے بچ گئے

میسی کے ہم شکل جیل جانے سے بچ گئے

تہران۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) معروف ارجنٹینا فٹبالر لیونل میسی کے ہمشکل ایرانی طالبعلم رضا عوامی نظام میں خلل پیدا کرنے پر جیل جانے سے بال بال بچ گئے۔ایران کے مغر بی شہر حمدان میں ان کیساتھ سیلفی بنوانے کیلئے جم غفیر امڈ آیا اور پولیس کیلئے ہنگامی صورتحال اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانا مشکل ہو گیا جر پر رضا کو کچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ ایرانی طالبِ علم نے کہا ہے کہ انھیں اس اختتامِ ہفتہ تھانے جانا پڑا جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی شکل ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال سوپراسٹار لیونل میسی سے ملتی ہے۔  ایرانی شہر ہمدان میں رضا پرستش کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہش مندوں کا اس قدر ہجوم اکٹھا ہو گیا کہ پولیس کو اسے منتشر کرنے کیلئے رضا کو تھانے لے جانا پڑ گیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے رضا کی کار بھی ضبط کر لی۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب رضا پرستش کے والد نے ان کی تصویر بارسلونا کی 10 نمبر والی قمیص میں کھینچی۔اس کے بعد سے 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح داڑھی رکھ لی اور بال بھی انھی کی مانند کٹوانے شروع کر دیے۔بس پھر کیا تھا، اس کے بعد رضا جہاں جاتے، ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانے کے خواہش مندوں کا تانتا بندھ جاتا۔رضا پرستش ہر وقت پرستاروں میں گھرے رہتے ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے کہا کہ اب لوگ مجھے ایرانی میسی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں ان کی نقل کرتا رہوں۔ جب میں کہیں جاتا ہوں تو لوگ مجھے دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے لوگوں کو خوشی ملتی ہے اور یہ خوشی مجھے بہت زیادہ توانائی بخشتی ہے۔رضا کا تمام وقت میڈیا کو انٹرویو دینے میں صرف ہو رہا ہے، حتیٰ کہ انھیں ماڈلنگ کی بھی پیش کشں ہو رہی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اب وہ فٹبال کے کچھ کرتب بھی سیکھ رہے ہیں تاکہ میسی کا کردار زیادہ بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT