Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / میلادیو پلی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

میلادیو پلی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا مشتبہ انداز میں قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ رخسانہ بیگم جو روشن کالونی علاقہ کے ساکن اشرف کی بیوی تھی ۔ کل اپنے مائیکے آئی تھی ۔ جو رات شوہر کی ڈانٹ ڈیٹ کے بعد اپنے گھر چلی گئی تھی جو آج مردہ دستیاب ہوئی ۔ اس خاتون کے پڑوسی نے متوفی کی والدہ کو اطلاع دی ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رخسانہ کی شادی 4 سال قبل ہریانہ کے متوطن اشرف سے ہوئی تھی ۔ یہ لوگ اپنے 3 سالہ لڑکے ایان کے ہمراہ 7 ماہ قبل حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے اور روشن کالونی میں رہنے لگے ۔ اشرف پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے جو گذشتہ چند ماہ سے رخسانہ کو مزید جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT