Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / میلاردیوپلی میں ایک شخص کی خودکشی

میلاردیوپلی میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ مائیلاردیوپلی میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ویریش جو ٹی این جی اوز کالونی کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے پلاسٹک گودام کا مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جبکہ فوری علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشیاں
حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون نے ٹرین کی پٹریوں پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 58 سالہ پرمیلاجو تلک نگر علاقہ کے ساکن سندریا کی بیوی تھی نے آج صبح ویدیا نگر کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی ۔تاہم ریلوے پولیس نے خودکشی کی وجوہات کو نہیں بتایا جبکہ ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں ایک 37 سالہ شخص سنتوش نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس کا تعلق نظام آباد ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کیا ۔ ریلوے پولیس نے خدمات درج کئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT