Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / میلاردیو پلی پولیس کو ٹینک سے کمسن کی نعش برآمد

میلاردیو پلی پولیس کو ٹینک سے کمسن کی نعش برآمد

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) میلاردیو پلی پولیس نے ایک کمسن لڑکے کی نعش کو ریلوے ٹریک کے قریب ٹینک سے برآمد کرلیا جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس کے مطابق اس لڑکے کی عمر 10 تا 12 سال ہے۔ پولیس نے ایک اطلاع پر فلک نما اور شیورام پلی ریلوے لائن کے قریب ایک ٹینک سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس مائیلاردیو پلی نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT