Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / میناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کا اجلاس

میناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب ایم اے قدیر صدر میناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن اینڈ کنسلٹنسی اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب میکا کا ماہانہ اجلاس بروز جمعرات 13 اپریل 5-30 بجے شام میکا آفس احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں برسر خدمت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے مسائل پر غور و خوض ہوگا ۔ اس کے علاوہ ڈی اے ، ڈی آر ، پی آر سی ، ریگولر پنشن وغیرہ پر غور ہوگا ۔ اس سلسلے میں حکومت سے نمائندگی کی جائے گی ۔ تمام اراکین و عہدیداروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر اجلاس میں شرکت کریں ۔ معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد ناظم علی تنظیمی معتمد سے 9603018825 پر ربط کریں ۔۔
نظامیہ صدر شفا خانہ میں
جوڑوں کے درد کا خصوصی علاج
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر شہباز احمد انچارج ریسرچ آفیسر ، ریسرچ ڈپارٹمنٹ یونانی کے بموجب جوڑوں کے درد کا خصوصی علاج زیر نگرانی ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش ریاست تلنگانہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ متاثرہ مریضوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سابقہ رپورٹس اور آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آوٹ پیشنٹ بلاک میں 9 تا 12 بجے ربط کریں ۔ جہاں پر مریضوں کو ادویات مفت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT