Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میناریٹی رائٹس پروٹکشن کمیٹی میدک کے انتخابات

میناریٹی رائٹس پروٹکشن کمیٹی میدک کے انتخابات

میدک۔26ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع میناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی کے صدر جناب خواجہ معین الدین کی نگرانی میں میدک ٹاؤن میناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی کی بہ اتفاق آراء تشکیل عمل میں آئی جس میں بحیثیت صدر ایم آر پی سی جناب عمر خان ‘ نائب صدر سید عارف اللہ حسینی ‘ معتمد کمیٹی محمد ایاز الدین کو منتخب کیا گیا ۔ اسی طرح شریک معتمد کیلئے محمد طاہر علی ‘ خازن محمدعبدالبشیر منتخب ہوئے ۔ علاوہ ازیں مسرز سید عبدالقدیر‘ حافظ عابد علی کو اراکین عاملہ مقرر کیا گیا ۔ صدر ضلع ایم آر پی سی خواجہ معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT