Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میناریٹی قرض یونٹ میں اضافہ کا مطالبہ

میناریٹی قرض یونٹ میں اضافہ کا مطالبہ

سرپور ٹاون /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے مسلم اقلیتوں اور مسلم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے سبسیڈی میناریٹی لون کی سہولت دی جارہی ہے تاکہ ریاستی تلنگانہ اور ریاست تلنگانہ کے مسلم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کیا جاسکا ۔ اس ضمن میں ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے مسلم میناریٹی بے روزگاروں کو روزگار دینے کیلئے کروڑہا روپیوں کی منطوری کرنے کا دعوی کرتی ہے ۔ لیکن عملی اقدامات میں کوتاہی کی جارہی ہے ۔جس کی وجہ سے مسلم میناریٹی بے روزگار نوجوان میناریٹی سبسیڈی لون حاصل سے کرنے محروم ہو رہے ہیں ۔ اس لئے سرپور ٹاون کے مسلم اقلیتوں کی جانب سے ضلع کے اعلی عہدیداروں اور ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرپور ٹاون منڈل کو مسلم میناریٹی لون کے 2 یونٹ کو بڑھاکر 25 یونٹ کی جائے ۔ کیونکہ سرپور ٹاون ایک قدیم تعلقہ ہیں اور سرپور ٹاون میں مسلم آبادی کثرت سے پائی جاتی ہے اور مسلم اقلیتوں کی کثریت ولا علاقہ سرپور ٹاون کو صرف ایک لاکھ کے 2 یونٹ کی منظوری کرکے مسلم اقلیتوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کی ہیں ۔ اس لئے مسلم اقلیتوں کی جانب سے ریاستی حکومت اور متعلقہ سیاسی قائدین سے مطالبہ ہے کہ مسلم میناریٹی لون کے یونٹ میں کم از کم 25 یونٹ کا اضافہ کرنا چاہئے تاکہ سرپور ٹاون کے مسلم بے روزگاروں کو فائدہ ہوسکے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ریاستی حکومت کے مسلم دوستی کے اعلانات صرف کاغذی اعلانات بن کر رہ جائیں گے اور کئی مسلم بے روزگار کو روزگار ملتے ملتے رک جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT