Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / مینچسٹر میں مسلم مرد اور یہودی خاتون نے ایک ساتھ دعاکی

مینچسٹر میں مسلم مرد اور یہودی خاتون نے ایک ساتھ دعاکی

مینچسٹر: ایک مسلم شخص اور عمررسید ہ یہودی عورت نے ایک ساتھ مینچسٹر دھماکے مہلوکین کی یاد میں البرٹ اسکوئر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔رانی رشل بلیک اور صادق پٹیل البرٹ اسکوئیر پر نصب پھولوں کے گلدستوں کے قریب میں کھڑے ہوکردعا کررہے تھے۔

ون انڈیا نیوز کے مطابق پیر کے روز ارینا گرینڈے کنسٹرٹ میں پیش ائے دھماکے کے مہلوکین کی یاد میں لوگ منگل کے روز البرٹ اسکوئر پر جمع ہوئے تھے۔مینچسٹرکے مسلمانوں ’ عیسائی ‘ یہودی اور سکھوں کی اس موقع پر چوکسی ایک متحدنمائندگی کے طور پر سامنے ائی ہے۔

البرٹ اسکوئر پر ارینہ گرانڈے کنسرٹ کے موقع پر پیش ائے دھماکے میں 20سے زائد لوگوں کی جان گئی اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔برٹون حکومت نے چہارشنبہ کے روز مصلح دستوں کو ان حساس مقاما ت پر متعین کردیاہے جہاں پر عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT