Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / مینکا گاندھی کی تیندوے کو گولی نہ مارنے کی ہدایات

مینکا گاندھی کی تیندوے کو گولی نہ مارنے کی ہدایات

الور۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خواتین و اطفال کے فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے محکمہ جنگلات کے افسران کو آدم خور تیندوے کو گولی مارنے کے بجائے اس کی شناخت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔سرسکا کے علاقائی ڈائریکٹر آر ایس شیکھاوت نے بتایا کہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی کا فون آیا تھا،انہوں نے کہا کہ فی الحال آدم خور تیندوے کی شناخت کا ثبوت نہیں ہے اور گولی مارنے سے کسی دیگر تیندوے کی جان جا سکتی ہے ۔ اس علاقے میں کچھ دنوں تک جتنے بھی تیندووں کی حرکت ہوگی انہیں ٹرینکلائز کرنے اور پنجرے میں پکڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے تیندوے کا ڈی این اے ٹسٹ کرکے اس کا ملاپ کیا جائے اور آدم خور تیندوے کی نشاندہی کی جائے گی۔ شیکھاوت نے بتایا کہ اس کے لئے فی الحال سرسکا کے جیت پور اور سلی باوڑی علاقے میں پانچ پنجرے اور 20 کیمرے ٹریپ اور دو ڈاکٹروں کی ٹرینکلائز ٹیم موجود ہے ۔ اس کے علاوہ علاقے میں دن رات پولیس اور فاریسٹ کی 6 سرچ ٹیم بھی موقع پر آدم خور تیندوے کو ڈھونڈنے میں مصروف کار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT