Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / مین آف دی میچ سراج کی شاندار بولنگ ، حیدرآباد پلے آفز میں داخل

مین آف دی میچ سراج کی شاندار بولنگ ، حیدرآباد پلے آفز میں داخل

Mohammed Siraj of the Sunrisers Hyderabad celebrates getting Ishan Kishan of the Gujarat Lions wicket during match 53 of the Vivo 2017 Indian Premier League between the Gujarat Lions and the Sunrisers Hyderabad held at the Green Park Stadium in Kanpur, India on the 13th May 2017 Photo by Shaun Roy - Sportzpics - IPL

راجکوٹ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات لائنس کے خلاف اہم مقابلے میں 155 رنز کا مطلوبہ نشانہ 2 وکٹوں کے نقصان سے حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایل 10 کے پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔ نشانہ کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر نے 52 گیندوں میں ناقابل تسخیر 69رنز اسکور کرتے ہوئے رواں سیزن میں600 رنز کا نشانہ بھی عبور کرلیا۔ کپتان کا وجئے شنکر نے بہترین ساتھ نبھایا اور انہوں نے 44 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے غیرمفتوح 63 رنز ایک ایسے وقت اسکور کئے جب ٹیم 25/2 کی نازک صورتحال سے گذر رہی تھی۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون نے 11 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 18 رنز جبکہ آسٹریلیائی آل راؤنڈر ہنرکس نے 2 گیندوں میں 4 رنز اسکور کئے اور وہ بھی چوکا رہا۔ حیدرآبادی ٹیم نے 18.1 اوورس میں مطلوبہ نشانہ حاصل کیا لیکن اسکور میں ایک بھی چھکا شامل نہ تھا۔ قبل ازیں ’’مین آف دی میچ ‘‘ حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج نے آئی پی ایل کریر کی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورس میں 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے میزبان گجرات کو بہترین شروعات کے باوجود 154 رنز پر ڈھیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ گجرات لائینس نے اپنی اننگز کا برق رفتار آغاز کرتے ہوئے 11 ویں اوور میں پہلی وکٹ کیلئے 111 رنز اسکور کرلئے تھے۔ اس موقع پر سراج نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں میں دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے گجرات کو 123/5 تک پہنچانے میں اپنا رول ادا کیا۔ دوسری جانب رشید خان نے بھی 34 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں اور آخری اوورس میں بھونیشور کمار نے 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو ایک موقع پر 200 سے زائد اسکور بنانے کی سمت گامزن تھی، اس پر اہم روک لگایا۔ گجرات کے اوپنرس اسمتھ اور ایشان کشن نے 111 رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں کشن نے 40 گیندوں میں 5 چوکوں اور 4 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 61 رنز جبکہ اسمتھ نے 37 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کے ہمراہ 54 رنز بنائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT