Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مین ہولس کی خرابی کی شکایات واٹس اپ پر کرنے کی سہولت

مین ہولس کی خرابی کی شکایات واٹس اپ پر کرنے کی سہولت

حیدرآباد۔5جولائی (سیاست نیوز) شہر کے مین ہولس کی خرابی کی شکایات اب شہری واٹس اپ کے ذریعہ بھی کر پائیں گے۔ دونوں شہروں میں مین ہولس کی خرابی کی شکایات کے لئے محکمہ واٹر ورکس و سیوریج بورڈ کی جانب سے کسٹمر کئیر نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ اب صارفین و شہری 155313پر کال کرتے ہوئے شکایات درج کروا سکتے ہیں اور اس نمبر پر شکایت درج کروانے کی صورت میں کال سنٹر سے ٹوکن نمبر جاری کیا جائے گا ۔ عہدیداروں کے بموجب ٹوکن نمبر کی اجرائی کے بعد سے شکایت کی یکسوئی تک اس کا جائزہ لیا جائے گا مسئلہ کے حل کئے جانے کے بعد شکایت کنندہ سے توثیق کرتے ہوئے ٹوکن نمبر کی یکسوئی درج کر لی جائے گی۔ علاوہ ازیں شہری مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے اور کھلے مین ہول کے متعلق تصاویر و ویڈیوز واٹس اپ نمبر 9949930003پر روانہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 122شکایات موصول ہوئی جن میں 106شکایات کی یکسوئی عمل میں لائی جا چکی ہے۔پرانے شہرکے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں جہاں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے یا کھلے مین ہولس کی شکایات بذریعہ واٹس اپ روانہ کر سکتے ہیں۔اب صارفین و شہری راست طور پر ان مسائل کو حل کروا سکتے ہیں انہیں کسی کا انتظار کرنے کی ضرورت باقی نہیں ہے بلکہ شکایت کی یکسوئی نہ کئے جانے پر اعلی عہدیداروں سے شکایت کی گنجائش بھی موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT