Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس کامیابی حاصل کریگی : ای راجندر

میونسپل انتخابات میں ٹی آر ایس کامیابی حاصل کریگی : ای راجندر

حیدرآباد 21 فبروری ( آئی این این ) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی گریٹر ورنگل اور کھمم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریگی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ عوام ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔ ٹی آر ایس کو حالیہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں جو شاندار کامیابی ملی ہے اور ضمنی انتخابات میں جو جیت حاصل ہوئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی آر ایس عوام کی توقعات پر پوری اتر رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی آر ایس کو ورنگل اور کھمم میں شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT