Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

میونسپل بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کاماریڈی : 22؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے آج میونسپل بل کلکٹر کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی نریندرریڈی کی اطلاع کے بموجب محلہ اسلام پورہ کے کشٹما گڑ ی علاقہ سے تعلق رکھنے والے سرینواس اپنے نئے مکان کے نام کی تبدیلی کیلئے بل کلکٹر دیوراج سے ربط پیدا کیاتو دیوراج نے فیس کے علاوہ4500 روپئے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر سرینواس نے انکار کرتے ہوئے ان کی بیوی کے نام پر مکان تبدیل کرنے کی خواہش کی لیکن بل کلکٹر دیوراج اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو اے سی بی سے ربط پیدا کرتے ہوئے شکایت درج کروائی جس پر اے سی بی ڈی ایس پی نے آج منصوبہ بند طریقہ سے 4500 روپئے کے نوٹ سرینواس کے ذریعہ دیوراج کے حوالے کیا اس پر اے سی بی نے فوری دیوراج کو تحویل میں لیتے ہوئے گرفتار کرلیا اس موقع پر انسپکٹر رگھو ناتھ و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بلدیہ کاماریڈی میں بغیر رشوت کے کوئی بھی کام انجام نہیں دیاجاتا اور رشوت خور عہدیداروں کو ضلع کلکٹر نے انتباہ بھی دیا تھا اور حال ہی میں ایک سینٹری جوان کو معطل بھی کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی عہدیداروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اپنی رشوت ستانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT