Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل ورکرس کیساتھ ریاستی حکومت کا سوتیلا سلوک : مکنڈ ریڈی

میونسپل ورکرس کیساتھ ریاستی حکومت کا سوتیلا سلوک : مکنڈ ریڈی

کریم نگر۔ 12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی پی ایم نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد کے مزدوروں کی اُجرت کے معاملہ میں سوتیلا سلوک کررہی ہے جوکہ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ ضلع سی پی ایم سیکریٹری جی مکنڈ ریڈی نے یہاں میونسپل مزدوروں کی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل ورکرس کو صدارت کے تحفظ کی ضمانت دی جائے اور اقل ترین اجرتوں کو یقینی بنایا جائے۔ احتجاجی مزدور ضلع کلکٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ سی پی ایم قائدین نے میونسپل ورکرس کے ساتھ ریاستی حکومت کی ناانصافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ورکرس کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسلمانوں کیلئے سب پلان کا مطالبہ
کریم نگر۔ 12 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتوں کے لئے سب پلان اور 12% تحفظات پر عمل آوری کا سی پی ایم نے مطالبہ کرتے ہوئے ریاست میں بس یاترا کا آغاز کیا۔ منگل کی شام بس یاترا کریم نگر تلنگانہ چوک پر پہونچی۔ اس موقع پر سی پی ایم ریاستی رکن عاملہ نرسمہا راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم، روزگار و ملازمتوں میں خاطر خواہ مواقع کے حصول میں ناکامی کے سبب مسلم اقلیت پریشان ہے جبکہ مسلم اقلیت کے لئے سب پلان پر عمل آوری کی شدید ضرورت ہے۔ چیف منسٹر کو مسلمانوں کو 12% تحفظات کے وعدہ پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے سی پی ایم کی جانب سے بس یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو ضلع کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا اور دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی پی ایم ضلع سیکریٹری جی مکنڈ ریڈی، ضلع کمیٹی رکن ویرالا وینکٹ ریڈی، ڈیویژن سیکریٹری جی کندلامتیم، غیاث، جئے وردھن، سدانندم، ناگاراجو اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT