Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل کارپوریشن ورنگل کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے انتخابات

میونسپل کارپوریشن ورنگل کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے انتخابات

ہنمکنڈہ۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر ورنگل میونسپل کمشنر سرفراز احمد نے اخبار نمائندوں سے کہا کہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے اسٹانڈنگ کمیٹی کے انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام 58کارپوریٹرس میں صرف 6 ممبر س کو منتخب کیا جائیگا۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 8اگسٹ سے شروع ہوچکا ہے۔ 16اگسٹ کو اختتام ہوگا۔ 16اگسٹ دوپہر تین بجے انتخابی ضابطہ کا اعلان ہوگا۔ جبکہ 17اگسٹ کو پرچوںکی جانچ ہوگی۔ پرچہ واپس لینے کی تاریخ 20اگسٹ کے دن تمام حصہ لینے والے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ 24اگسٹ کو صبح 11تا ایک بجے دن پولنگ ہوگی اسی دن شام 3 بجے سے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT