Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / میٹرنٹی بل کی منظوری تاریخی لمحہ : وزیراعظم

میٹرنٹی بل کی منظوری تاریخی لمحہ : وزیراعظم

نئی دہلی۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج میٹرنٹی بل کی منظوری کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تحت منظم شعبہ میں 12 ہفتے کی مٹرنٹی رخصت میں اضافہ کرکے اسے 26 ہفتے کردیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں اس قانون کی منظوری ایک تاریخی لمحہ ہے  اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کی سمت ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ کل لوک سبھا میں اس بل کو منظوری دے دی گئی۔ راجیہ سبھا 9 ماہ قبل ہی اس کی منظوری دے چکا تھا۔ اس سے تقریباً 18 لاکھ خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ مودی نے کہا کہ یہ بل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت اور اچھی دیکھ بھال ممکن ہوسکے۔ یہ ایک لائق خیرمقدم قانون ہے۔ اس کے ذریعہ خواتین کے روزگار کا تحفظ ہوتا ہے۔ دفاتر میں بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز کا قیام بھی قابل تعریف ہے۔ قانون کے تحت جن دفاتر میں 10 یا 10 سے زیادہ افراد کام کرتے ہوں ان کے پہلے دو بچوں کے لیے دیکھ بھال کے مراکز قائم کرنے کا لزوم عائد کیا گیا ہے۔ تیسرے بچے کے لیے یہ سہولت صرف 12 ہفتے دستیاب رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT