Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹروواٹرسپلائی کو 300 کروڑ روپئے وصول طلب

میٹروواٹرسپلائی کو 300 کروڑ روپئے وصول طلب

محکمہ پنچایت راج پر 200کرور روپئے واجب الادا
حیدرآباد۔11جنوری ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی کو مختلف محکمہ جات کی جانب سے واجب الادا بقایا جات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس طلب کیا ۔ اس اجلاس میں تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ جائزہ اجلاس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے میٹرو واٹر سپلائی ( جلا منڈل) بورڈ کو 300کروڑ روپئے سے زائد رقومات واجب الادا ہیں لہذا ممکنہ حد تک جلد سے جلد حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو واجب الادا رقومات بقایا جات ادا کردینے کی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں ۔ باوثوق  سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا گیا کہ سب سے زیادہ رقومات محکمہ پنچایت راج سے زائد از 200 کروڑ روپئے واجب الادا رہنے کا انکشاف  ہوا ہے ۔ اس موقع پر محکمہ پنچایت راج کے عہدیداروں نے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی ہدایات پر فوری اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے 100کروڑ روپئے بہت جلد ادا کرنے کا تیقن دیا ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ دیگر محکمہ جات سے بھی واجب الادا بقایا جات رقومات کی عاجلانہ وصولی کو یقینی بنانے کی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے پُرزور خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT