Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ ، درخت گرانے کی تردید

میٹرو ریل پراجکٹ ، درخت گرانے کی تردید

مقدمات سے کام روکنے کی کوشش ناکام ، منیجنگ ڈائرکٹر ایچ ایم آر کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ر یل لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے میڈیا کے بعض گوشوں کی ان اطلاعات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیر کے لیے جس کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ 5 ہزار سے زائد درخت کاٹ دیے گئے ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ہم نے دو ہزار درخت منتقل کیے اور شہر کے مختلف مقامات پر بے شمار پودے لگائے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ آخر موصولہ اطلاعات کی جانچ کیوں نہیں کی جاتی ۔ ہم سے حقائق معلوم کیوں نہیں کیے جاتے ۔ آخر اس طرح بے بنیاد اطلاعات کیوں پھیلائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے برہمی کی حالت میں کہا کہ ان لوگوں کو سوائے غلط باتیں پھیلانے کے اور کوئی کام نہیں رہ گیا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کے ذریعہ بھی ہمارا کام روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ایچ ایم آر نے تین سو کیسیس میں سے 290 کیسیس کی یکسوئی کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بازار کی مثال سامنے ہے وہاں کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔ میٹرو پراجکٹ کی تکمیل کے لیے صبر و تحمل ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT