Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کاموں کے باعث خیریت آباد جنکشن پر متبادل روٹس

میٹرو ریل کاموں کے باعث خیریت آباد جنکشن پر متبادل روٹس

حیدرآباد 7 اکٹوبر (این ایس ایس) خیریت آباد جنکشن پر حیدرآباد میٹرو ریل کے جاریہ کاموں کے سلسلہ میں خیریت آباد پر ٹریفک کی نقل و حرکت سست ہوگی اور پنجہ گٹہ اور بنجارہ ہلز کی سمت ٹریفک نقل و حرکت ہوگی۔ لہذا تمام اطراف و اکناف کے افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ موجودہ روٹ استعمال کرسکتے ہیں اور مصروف ترین اوقات میں وہ متذکرہ ذیل متبادل روٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ نرنکاری تا ایودھیا تا شاداں کالج کے متعلقہ راہروؤں کو مشورہ ہے کہ شاداں کالج اور نرنکاری سے آنے والی ٹریفک بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ اور امیر پیٹ کی طرف جانے کے لئے متبادل روٹ چنتل بستی، روڈ نمبر 1 بنجارہ ہلز، این ایف سی ایل تا پنجہ گٹہ ایکس روڈس تا امیرپیٹ رہے گی۔ نیکلس روٹری اور سکریٹریٹ کے سفر کرنے والے افراد کے لئے نیکلس روڈ اور سکریٹریٹ سے آنے والی ٹریفک بنجارہ ہلز اور آنند نگر کالونی جانے متبادل روٹ خیریت آباد جنکشن سے راج بھون روڈ میٹرو ریسیڈنسی تا کے سی پی تا تاج کرشنا تا بنجارہ ہلز کی طرف نقل و حرکت کرے گی۔ اسی طرح نیکلس روڈ اور سکریٹریٹ سے پنجہ گٹہ اور امیرپیٹ کی جانب متبادل روٹ خیریت آباد جنکشن سے راج بھون روڈ میٹرو ریسیڈنسی تا ایم ایم ٹی ایس تا مونپا تا پنجہ گٹہ ایکس روڈس تا امیر پیٹ ہوگی۔ اس طرح آنند نگر کالونی کے متعلقہ افراد آنند نگر سے سکریٹریٹ، پنجہ گٹہ کی طرف جانے متبادل روٹ وینکٹ رمنا کالونی تا انصار منزل تا کے سی پی جنکشن تا سی ای او تا یو ٹرن تا میٹرو تا خیریت آباد فلائی اوور استعمال کریں جبکہ آنند نگر کالونی سے لکڑی کا پُل اور اسمبلی کی طرف جانے متبادل روٹ وینکٹ رمنا کالونی تا کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز تا مانصاحب ٹینک ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT