Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کام میں احتیاطی تدابیر کو اولین ترجیح

میٹرو ریل کام میں احتیاطی تدابیر کو اولین ترجیح

میٹرو ریل عہدیداروں کے ہمراہ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( آئی این این) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات جناب کے تارک راما راؤ نے آج یہاں میٹرو ریل نیلائم میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو ریل کاموں کا جائزہ لیا ۔ ریاستی وزیر نے ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد کے معیار تعمیر کی ستائش کرتے ہوئے تاہم ایل اینڈ ٹی انجینئرس پر زور دیا کہ وہ تحفظ کو اولین ترجیح دیں اور زائد احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ پر ساری دنیا کی نظریں ہونے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ پراجکٹ کا ہر مرحلہ اہمیت کا حامل اور زیر نگرانی ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل کی جانب سے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا بذات خود جائزہ لیں ۔ کے ٹی آر نے ملک پیٹ میں روڈ اوور بریج کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے این وی ایس ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ ( این وی ایس ریڈی ) کمشنر پولیس حیدرآباد کے ہمراہ اس مقام کا مشترکہ طور پر معائنہ کریں تعمیر کے دوران یہاں ٹرافک کے آسانی کے ساتھ بہاؤ کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل اور ایچ ایم آر ایل کو مشترکہ طور پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریل پراجکٹ شیڈول کے حساب سے تکمیل پاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پراجکٹ کی تکمیل کے لیے تمام تر درکار امداد مہیا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری ، ایم جی گوپال ، سی ای او ، ایم ڈی میٹرو ریل ، وی بی گاڈگل چیف جنرل منیجر ، محمد ضیا الدین چیف انجینئر جی ایچ ایم سی ، امتیاز احمد سینئیر انجینئرس کے علاوہ ایل اینڈ ٹی اور حیدرآباد میٹرو ریل کے دیگر عہدیدار موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT